طوبیٰ انور کو بھی دبئی کا ‘گولڈن ویزا’ مل گیا

کراچی (پی این آئی) معروف ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ طوبیٰ انور کو دبئی کا ‘گولڈن ویزا’ مل گیا۔ اداکارہ طوبیٰ انور نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی دو تصاویر پوسٹ کیں۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی پہلی تصویر میں طوبیٰ انور کو دبئی حکام کی جانب سے اپنا ‘گولڈن ویزا’ وصول کرتے ہوئے دِکھایا گیا جبکہ اگلی تصویر میں وہ دبئی کے جھنڈے کے ساتھ کھڑی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ‘الحمداللہ! میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کی بےحد شُکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنے ملک کے گولڈن ویزا سے نوازا’۔طوبیٰ انور نے مزید کہا کہ ‘متحدہ عرب امارات بھی اب میرا اپنا گھر ہے’۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close