انتظار کی گھڑیاں ختم ، کورولش عثمان کے سیزن5 کا ٹیزرجاری ، قسط کب نشر ہو گی ؟ پتہ چل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) شہرہ آفاق تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کا سیکوئل کورولش عثمان کا نیا سیزن آئندہ ماہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ کورولش عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار براق اوزچیویت نے اس سے متعلق انسٹا گرام پر پوسٹیں شیئر کیں اور سیزن کا پہلا ٹیزر بھی جاری کیا۔ اداکار نے اپنے کردار ’عثمان بے‘ کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی، براق کی جانب سے شیئر کردہ ٹیزر میں بہت سے نئے چہرے اور نئے حریف دیکھے جا سکتے ہیں۔

براق نے بتایا کہ 4 اکتوبر سے کورولش عثمان کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط نشر کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close