پاکستان کی نامور گلوکارہ کو کینیڈا میں اپنی پہچان بنانے کیلئے جدوجہد کرنا پڑرہی ہے

لاہور (آئی این پی) معروف گلوکارہ میشا شفیع نے پاکستان سے کینیڈا منتقل ہونے سے متعلق پہلی بار کھل کر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اپنے ملک میں وہ سپر اسٹار اور جانی پہچانی شخصیت تھیں لیکن کینیڈا میں انہیں اپنی شناخت دوبارہ بنانے کے لیے محنت کرنی پڑ رہی ہے۔میشا شفیع چند سال قبل ہی مستقل بنیادوں پر کینیڈا منتقل ہوئی ہیں انہوں نے کینیڈا سے پہلی بار ایک انٹرویو میں اپنے اور بیرون ملک کی زندگی میں فرق پر کھل کر بات کی ہے۔ گلوکارہ نے بتایا کہ اگر انہیں ٹورنٹو میں تین دن تک دیسی کھانا کھانے کو نہ ملے تو وہ بیمار پڑ جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ٹورنٹو میں ہوٹلوں پر بھی دیسے کھانے ملتے ہیں لیکن وہ گھریلو کھانوں کی شوقین ہیں۔ میشا شفیع کا کہنا تھا کہ انہوں نے دیسی کھانوں کے شوق کی وجہ سے کینیڈا میں کھانے بنانا بھی سیکھ لیا۔ لاہور اور ٹورنٹو کی زندگی میں فرق اور مشکلات پر بات کرتے ہوئے گلوکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے ملک اور شہر میں سپر اسٹار اور جانی پہچانی شخصیت تھیں لیکن انہیں ٹورنٹو میں اپنی پہچان بنانے کے لیے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close