خوبرو 36 سالہ اداکارہ نے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی

استنبول (پی این آئی) مشہور ترکیہ اداکارہ مرفی کیالپ نے 36 سال کی عمر میں سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔۔۔۔ترک میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق اداکارہ مرفی کیالپ نے اپنے والد کی لائسنس یافتہ پستول سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ وہ صوبہ موگلا کے علاقے دالامان میں اپنے گھر پر اکیلی تھیں۔۔۔۔۔ںمیڈیا رپورٹس کے مطابق علاقہ مکینوں نے فائرنگ کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں اداکارہ کی لاش پڑی تھی۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ مرفی کیالپ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close