معروف بھارتی اداکار کی 16 سالہ بیٹی نے خودکشی کرلی

اسلام آباد (پی این آئی)بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار، میوزک ڈائریکٹر، گلوکار اور فلم ساز وجے اینٹونی کی بیٹی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی 16 سالہ بیٹی میرا ذہنی تناؤ کا شکار تھی، اس نے مبینہ طور پر پھندا لگاکر خودکشی کی۔ اس کی لاش چنئی شہر میں 18 ستمبر کی رات 3 بجے گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close