معروف اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری، وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) کولکتہ کی عدالت نے دھوکا دہی کے الزام میں بھارتی اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ میں زرین خان کے خلاف کئی شکایتیں درج کرائی گئی تھیں، کیس کے تفتیشی افسر نے اداکارہ کے خلاف کولکتہ کی سیالدہ عدالت میں چارج شیٹ جمع کرائی تھی۔ زرین خان کے خلاف مقدمہ 2018 میں درج کیا گیا تھا

کولکتہ میں ایک پوجا کے 6 پروگراموں میں شرکت نہ کرنے پر ان کے خلاف ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شکایات درج کرائی گئی تھیں۔ ضرورپڑھیں:ڈرامہ “مائی ری” میں اصل حقائق کیا ہیں؟ عدالت کے بار بار نوٹس کے باوجودہ اداکارہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد اب ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے جب گرفتاری کے وارنٹ کے بارے میں زرین خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے

اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، میں بھی حیران ہوں اور اپنے وکیل سے اس حوالے سے رابطے میں ہوں، ان سے بات کرکے ہی معاملے کا علم ہوسکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close