Adnan Siddiqui

عدنان صدیقی کا اپنے انتقال کی خبروں پر ردعمل آگیا

کراچی(پی این آئی) معروف اداکار عدنان صدیقی نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی۔ اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کسی غیرمعروف یوٹیوب چینل پر ان کے انتقال کی خبر دی گئی تھی۔ یہ ویڈیو دکھانے کے بعد عدنان صدیقی نے طنزیہ انداز میں اپنے بارے میں کہا کہ بہت اچھے آدمی تھے، اللہ انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے، ان کے دوستوں کو خوش و آباد رکھے۔

پھر عدنان صدیقی افسوس کرتے ہوئے بولے بھائیوں میں اس پر کیا کہوں، میں بالکل ٹھیک ہوں، اللہ کا شکر ہے ابھی تک جوں کا توں ہوں اور لائیو ہوں، پتہ نہیں کس نے یہ خبر پھیلا دی ہے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پریشان مت ہوں، مرنا تو برحق ہے، مگر ابھی کچھ دن باقی ہیں، آپ سب لوگ خوش و آباد رہیں اور زندگی سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close