میں بہت دل پھینک تھی، موجودہ شوہر سے شادی نہ ہوتی تو 5 سے 6 شادیاں کرتی، پاکستانی اداکارہ کا انکشاف

کراچی (انٹرنیوز) پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ مانی سے شادی نہ ہوئی ہوتی تو میری 5سے 6شادیاں ہوتیں۔نجی ٹی وی میں شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حرا مانی نے بتایا کہ میں بہت دل پھینک لڑکی تھی، مانی کے ملنے سے قبل مجھے ہر دوسرا لڑکا اچھا لگتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر شادی مانی سے نہ ہوئی ہوتی تو میں 5سے 6شادیاں کرچکی ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ مانی سے شادی کے بعد میری ترقی ہوگئی میں سٹار بن گئی انہوں نے بتایا کہ اصل زندگی میں انسپریشن میری امی ہیں وہ خود میں ایک ہیروئن تھیں، آغاز میں انہیں ہی گانا سنتے دیکھتی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close