پری نیتی چوپڑہ کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی، تقریب کہاں ہو گی؟ مہمانوں میں کون شامل؟

ممبئی(انٹرنیوز) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑہ کی شادی 24 ستمبر کوہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پرنیتی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کی شادی کی رسمیں 23ستمبر سے شروع ہونگی جس میں ہلدی، مہندی اور خواتین کے سنگیت کا پروگرام شامل ہے جبکہ دونوں کی شادی اگلے روز 24 ستمبر کو راجھستان کے شہر اوے پور میں ہوگی۔شادی میں شرکت کے لئے 50وی وی آئی پیز سمیت 200مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

شادی میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیراعلی اور پریانکا چوپڑہ شریک ہونگی۔شادی کے بعد ولیمہ ہریانہ کے شہر گروگرام میں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close