حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کا مبینہ اغوا، سندھ ہائی کورٹ نے ایکشن لے لیا

کراچی (آئی این پی) سندھ ہائکورٹ نے حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے مبینہ اغوا پر نوٹس جاری کرتے ہوئے محکمہ داخلہ،آئی جی سندھ ودیگر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے مبینہ اغوا سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے محکمہ داخلہ،آئی جی سندھ اور دیگر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

والدہ بلال شاہ نے بتایا کہ بلال شاہ کو 26 اگست کو کورنگی روڈ سے اغوا کیاگیا، میرے بیٹے کے خلاف کوئی کیس نہیں، میرا بیٹا ایک ہفتہ قبل لندن سے کراچی پہنچا تھا۔درخواست میں بتایا گیا کہ ڈیفنس تھانے میں درخواست بھجوادی، پولیس تاحال بازیاب نہ کراسکی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close