پاکستانی اداکارائیں بھی اپنے بجلی کے بل دیکھ کر پریشان، سعدیہ امام، نادیہ خان، ندا یاسر اور فضاء نے کیا کہہ دیا؟

کراچی (انٹرنیوز) اداکارائیں بھی اضافی بجلی بلوں سے پریشان ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر اداکارہ سعدیہ امام نے بتایا کہ میرا بجلی کا بل 67ہزار روپے آیا تھا،بڑھتے اخراجات سے نمٹنے کے لئے گھر کو شمسی توانائی پر تبدیل کیا مگر پھر بھی 19ہزار روپے کا بل آیا ہے۔

ندا یاسر نے بتایا کہ پوری فیملی تقریبا آدھا مہینہ گھر سے دور رہی پھر بھی 1لاکھ روپے کا بل آیا ہے جس پر بجلی کم استعمال،گھر کو شمسی بجلی پر منتقل کرنے کا سوچ رہی ہوں۔اداکارہ فضاء نے بتایا کہ گھر سے دور رہنے اور ایئر کنڈیشن استعمال کئے گئے 67 ہزار کا بجلی بل آیا ہے۔نادیہ خان نے بتایا میرا بل 75ہزار روپے آیا ہے، اس مہینے تو گھر پر موجود ہی نہیں تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close