حریم شاہ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، شوہر کو اغوا کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی) ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کو کراچی میں اغوا کر لیا گیا۔ اس حوالے سے حریم شاہ کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ شوہر بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے۔

وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھالیا۔ انہوں نے کہاکہ میرے شوہر کا کسی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، شوہر کی بازیابی کیلئے کورٹ میں پٹیشن بھی جمع کرادی ہے۔ذرائع کے مطابق بلال شاہ سے حریم شاہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ حریم شاہ کامؤقف ہے کہ متنازع باتیں پھیلانے والا اکاؤنٹ میرا نہیں،پتہ نہیں کون چلا رہا ہے۔ ٹک ٹاکرحریم شاہ نے بتایا کہ اغوا کے عینی شاہدین کے مطابق ڈالے میں آئے افراد بلال کو اٹھاکر لے گئے۔حریم شاہ کے مطابق مجھے نہیں پتہ میرے شوہر بلال شاہ کے اغوا میں کون لوگ ملوث ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے میرے شوہر کو بازیاب کرایا جائے۔واضح رہے کہ چند روز قبل حریم شاہ نے ایک خاتون کی ایک ویڈیو جاری کی جو دعویٰ کرتی ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی اہلیہ ہیں۔ ویڈیو کلپ حریم شاہ کی جانب سے دن کے اوائل میں وارننگ کے بعد سامنے آیا ہے۔ پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ 35 سیکنڈ کے کلپ میں موجود خاتون زرینہ صفدر ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مبینہ جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذان صفدر ہے۔ ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے ہوئے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ میں آج آپ کی وجہ سے رو رہی ہوں۔ وہ مزید کہتی ہیں آپ نے میرا دل توڑ دیا ہے میں اب آپ کی زندگی کا حصہ نہیں ہوں۔ کیپٹن (ر) صفدر کی مبینہ اہلیہ نے کہا کہ جاؤ اب تم جو چاہو کر سکتے ہو ایک دن تم میری قدر پہچانو گے تمہاری وجہ سے میری خوشیاں اور سب کچھ تباہ ہو گیا۔انشاء اللہ اللہ کی مرضی سے اب خدا تم سے میری طرف سے بدلہ لے گا۔ ویڈیو کا اختتام خاتون اور اس کے بچے کی تصویر کے ساتھ ہوتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ خاتون نے پوری ویڈیو میں کیپٹن (ر) صفدر یا مریم نواز کا نام نہیں لیا۔ ٹک ٹوکر نے مشورہ دیا کہ اگر ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون جھوٹ بول رہی ہے تو مریم یا ان کے شوہر کو الزامات کی تردید کرنی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close