ایک اور اداکارہ کی خودکشی ، وجہ کیا بنی؟

ممبئی (انٹرنیوز) بھارت میں ایک اور اداکارہ نے خودکشی کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملیالم اداکارہ اپرنا نائر کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے پولیس نے بتایا کہ اداکارہ کی لاش ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔اپرنا نائر گھر میں شوہر اور 2بچوں کے ساتھ مقیم تھیں وہ چند ملیالم فلموں اور متعدد سیریلز میں کام کرچکی ہیں۔پولیس کے مطابق اپرنا نائر کی مبینہ خود کشی کی وجہ گھریلو مسائل ہوسکتے ہیں،اداکارہ کی غیر طبعی موت کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close