حکمران ائر کنڈیشنڈ کمروں سے باہر نکلیں، اقتدار کی بجائے ملک، لوگوں کے لئے لڑیں،مایا علی نے شرم دلادی

کراچی (انٹرنیوز) اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ حکمران ائیر کنڈیشنڈ کمروں سے باہر نکلیں، اقتدار کی بجائے ملک، لوگوں کے لئے لڑیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام پر اداکارہ مایا علی نے بجلی بلوں اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ چیزیں کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہیں، ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ایسا لگتا ہے کہ ہر چیز زیادہ سے زیادہ مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ خدا کے لئے اپنے لوگوں کے بارے میں سوچیں ورنہ مہنگائی سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگا۔

حکمران ائیر کنڈیشنڈ کمروں سے باہر نکلیں اور اقتدار کے لئے لڑنے کی بجائے ملک اور لوگوں کے لئے لڑیں۔انہوں نے لکھا لوگوں نے پاکستان کے لئے قربانیاں اس سب کے لئے نہیں دی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close