ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ویڈیو گیم سے متعلق ایک اشتہار بنایا جس پر ان کے خلاف شدید ردِ عمل سامنے آیاہے۔۔۔ تاہم اس اشتہار پر نوجوانوں کی فلاح و بہبود کےلیے کام کرنے والے ادارے نے اسے نوجوانوں میں منفی تاثر جانے کی وجہ قرار دیا۔۔۔اشتہار پر ناراض شہریوں نے کنگ خان کے ممبئی میں واقع گھر “منت” کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔۔ ایک آن لائن گیمنگ ایپلیکیشن کےلیے شاہ رخ خان نے اشتہار میں کام کیا۔
جس میں وہ آن لائن گیمنگ کو فروغ دے رہے ہیں۔ ۔۔ادارے اور اس کے حامیوں نے ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ۔۔اس مظاہرے کے باعث کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کےلیے ممبئی پولیس نے شاہ رخ خان کے گھر “منت” کے باہر نفری تعینات کردی۔ ۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں