شاہ رخ نے امیتابھ بچن کے ساتھ 17 سال بعد شوٹنگ کرنے کے بعد کیا ٹویٹ کر دیا؟

ممبئی(انٹرنیوز)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان 17 سال بعد سینما گھروں پر دوبارہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے ایکس(ٹوئٹر) پر اپنے مداحوں کے ساتھ چیٹ سیشن کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ جلد اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔کنگ شاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری میں امیتابھ بچن کے ساتھ واپسی کے بارے میں ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اتنے سالوں بعد امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ابھی امیتابھ بچن کے ساتھ شوٹنگ سے واپس آئے ہیں اور خود کو بہت خوش قسمت اور متاثر کن محسوس کر رہے ہیں۔ اس موقع پر شاہ رخ خان نے مذاق میں یہ بھی کہا کہ امیتابھ بچن نے ان سے ریس جیت لی ہے۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن نے آخری بار 17 سال قبل معروف فلم ’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘ میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close