نکاح کی رات ہی شادی سے پہلے کی تصاویر کیوں ڈیلیٹ کروا دی گئیں تھیں، کرن اشفاق کا انکشاف

کراچی(پی این آئی) ماڈل کرن اشفاق حسین ڈار اور عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے انکشاف کیا ہے کہ نکاح کی رات انکی شادی سے پہلے کی تصاویر ڈیلیٹ کروا دی گئیں تھیں۔کرن اشفاق حسین ڈار نے ایک مرتبہ پھر انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے مداحوں کے سوالات کے جواب دیئے جن کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔ایک مداح نے کرن سے پوچھا کہ آپ نے شادی سے پہلے کی تصاویر ڈیلیٹ کیوں کر دیں؟

جس پر عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے بتایا کہ نکاح کی رات ہی ان کی شادی سے پہلے کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کروا دی گئیں تھیں۔ایک مداح نے سوال کیا کہ طلاق کا فیصلہ لینے کیلئے ایک لڑکی کے پاس والد کے علاوہ اور کیا ہونا چاہیے؟ کرن اشفاق نے جواب دیا کہ ’ہمت اور مضبوط بیک گراؤنڈ ہونا چاہیے، اب تک ایسا لگتا ہے مجھے‘۔ایک اور صارف نے ماڈل سے ان کی خوبصورت جلد کا راز پوچھا جس پر ان کہنا تھا کہ یہ سکون کی بدولت ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ سوشل میڈیا پر سوالات اور جواب کے سیشن کے دوران یہ انکشاف کر چکی ہیں کہ انہوں نے عمران اشرف سے طلاق لی نہیں ہے بلکہ انہیں طلاق دی گئی ہے۔واضح رہے کہ کرن اشفاق اکثر سوال جواب کے سیشن میں اپنی شادی اور اس کی ناکامی کے حوالے سے کئی انکشاف کرتی ہیں جن کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close