اداکار عمران عباس کا امیشا پٹیل کیلئے خصوصی پیغام سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا

لاہور( پی این آئی)خوبرو اداکار عمران عباس کا بالی وڈ کی نامور اداکارہ امیشا پٹیل کے لئے خصوصی پیغام سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔امیشا پٹیل حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’غدر II‘‘ میں اداکار سنی دیول کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔ 11 اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جانے والی یہ فلم اب تک 300 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

امیشا پٹیل اور عمران عباس ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں اور دونوں نے ایک ساتھ امریکہ میں تعلیم بھی حاصل کی ہے۔ اداکار نے اپنی دوستی کی فلم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔عمران عباس نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ میں آپ کے لئے بہت خوش ہوں۔ انہوں نے اپنے اس پیغام میں فلم کا تو ذکر نہیں کیا لیکن عام خیال ہے کہ اداکار نے غدر II کی زبردست کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close