شفاعت علی نے وزارتِ اطلاعات کی پیشکش کیوں ٹھکرا دی ؟

اسلام آباد (پی این آئی )معروف پاکستانی اداکار، کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنہیں نگران سیٹ اَپ میں وزارتِ اطلاعات کی پیشکش کی گئی تھی۔ میزبان شفاعت علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں دعویٰ کیا ہے کہ اُنہیں نگران سیٹ اپ میں صوبۂ خیبر پختونخوا کے لیے وزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی تھی جو کہ انہوں نے قبول نہیں کی ہے۔ شفاعت علی نے لکھا ہے کہ ’یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے خیبر پختونخوا کے لیے نگراں سیٹ اپ میں وزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی تاہم میں پہلے ہی اس حوالے سے معذرت کر چکا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close