ماہرہ خان آئندہ ماہ دلہن بنیں گی؟ دلہا کون؟ سوشل میڈیا پر طوفان

کراچی (پی این آئی) پاکستان اور بھارت میں اپنی اداکاری اور خوبصورتی سے تہلکہ مچا دینے والی ماہرہ خان کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ اگلے ماہ اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔۔۔۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پیجز پر اداکارہ کی بزنس مین سلیم کریم کے ہمراہ دوسری شادی کی خبریں چل رہی رہی ہیں۔۔۔۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان کی شادی کی تقریب کا اہتمام اگلے ماہ ستمبر میں پنجاب کے معروف ہل اسٹیشن پر قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کی موجودگی میں کیا جائے گا۔۔۔۔۔

چار سال قبل بھی ماہرہ خان اور سلیم کریم کی ترکی میں منگنی کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن ماہرہ خان نے ان کی تردید کی تھی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close