لاہور (پی این آئی) تھانہ سول لائنز میں 2 اسٹیج ڈانسرز کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے حکم جاری کر دیئے گئے ہیں۔۔۔۔ گزشتہ کچھ دنوں میں دونوں اسٹیج ڈانسرز کی غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے دونوں ڈانسرز کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔۔۔ اسٹیج ڈانسرز کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پرچھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر کی ہدایت پر دونوں ڈراموں اور 2 ڈانسرز پر پابندی عائد کرنے کے بعد پنجاب آرٹس کونسل کے ڈراموں کی روزانہ مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں