پاکستان کی نامور اداکارہ کو یو اے ای کا10 سالہ رہائشی گولڈن ویزہ مل گیا

دبئی(پی این آئی)پاکستان کی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر کو متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزے سے نواز دیا۔ صبا قمر نے منگل کو انسٹاگرام پر یو اے ای حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ میرے لیے اپنے گھر کے دروازے کھولنے پر یو اے ای کی شکر گزار ہوں‘‘۔ انہوں نے یو اے ای اور پاکستان کے قومی پرچموں کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی ہے جبکہ انہوں نے اس سارے عمل کو مکمل کرانے پر کنسلٹنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close