حریم شاہ کا اپنی سیاسی جماعت بنانے سے متعلق اعلان

لاہور (پی این آئی) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی ذاتی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ٹک ٹاکر حریم شاہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے متعدد موضوعات پر بات کی ہے۔

اس دوران ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بتایا کہ اِن کا 3 سال قبل بلال شاہ سے کراچی میں نکاح ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے مستقل طور پر ترکیہ میں رہائش اختیار کر لی ہے۔حریم شاہ نے زیادہ تر پاکستان سے باہر مختلف ممالک میں رہنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کسی کے ڈر سے چھوڑ کر نہیں گئی ہیں، وہ ملک میں اب اِس وقت واپس آئیں گی جب وہ اپنی سیاسی جماعت بنا لیں گی، پاکستان کے حالات ایسے نہیں کہ ادھر رہا جائے، پاکستان کے موجودہ حالات دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، یہاں زندگی کی دیگر آسائشوں کا فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔اُن کا کہنا تھا کہ وہ ترکیہ میں تین برسوں سے مقیم ہیں تاہم وہ پاکستان کے لیے دعا گو ہیں کہ پاکستان ترقی کرے اور یہاں کے لوگ مستحکم ہوں، پاکستان میں مشکل حالات کے سبب ملک چھوڑ کر باہر جانے والوں سے متعلق حریم شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پاسپورٹ انتہائی کمزور ہے، نوجوان نسل ہر ممکن طور پر دوسرے ممالک میں جانا چاہتی ہے، جب لوگوں کو قانونی طور پر ویزے نہیں ملتے تو وہ غیر قانونی راستوں کو اختیار کر کے ملک سے باہر جانے کی راہ ڈھونڈتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے دیئے گئے انٹرویو کے دوران حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال شوبز میں آنے کا اُن کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لوگ شوبز میں 2 ہی وجوہات کی بنا پر آتے ہیں ایک تو وہ شہرت کے خواہش مند ہوتے ہیں، دوسرا زیادہ پیسہ ملتا ہے، اِنہیں ان دونوں ہی چیزوں کی طلب نہیں ہے کیونکہ ان کے پاس شہرت بھی موجود ہے اور پیسہ بھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں