شاہد کپور نے کرینہ کپور کیساتھ تعلقات اور نامناسب ویڈیو پر پہلی بارلب کشائی کر دی

ممبئی (پی این آئی)نامور بھارتی اداکار شاہد کپور نے اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ اپنی ماضی کی ایک نامناسب ویڈیو پر لب کشائی کردی۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران شاہد کپور کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے انہیں توڑ کر رکھ دیا تھا۔ واضح رہے کہ شاہد کپور اور کرینہ کپور کے درمیان تعلقات 2000ءکے عشرے کے آغاز سے ہی تھے۔ تاہم بعد میں کرینہ کپور نے سیف علی خان کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کی اور پھر ان سے شادی کرلی تھی جبکہ شاہد کپور کی میرا راجپوت سے شادی ہوئی۔

شاہد کپور اور کرینہ کپور کی جوڑی بالی ووڈ فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی، دونوں نے فدا، چھپ چھپ کے، 36 چائنا ٹائون اور جب وی میٹ جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران شاہد کپور نے ماضی میں اپنی اور کرینہ کپور کا نامناسب ویڈیو کلپ وائرل ہونے پر آخر کار لب کشائی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میں بالکل ٹوٹ چکا تھا، میں صرف 24 سال کا ایک لڑکا تھا۔ میری رازداری پر حملہ ہوا اور میں کچھ نہیں کرسکا تھا۔ لہٰذا میں ٹوٹ گیا تھا کہ آخر یہ سب ہو کیا رہا ہے؟۔ شاہد کپور نے کہا کہ ایسے لمحات میں آپ یہ نہیں جانتے کہ آپ کے اپنے احساسات کیا ہیں؟ ایسے میں آپ یہ سوچنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں کہ اس لڑکی سے کس طرح پیش آنا ہے جس کے ساتھ آپ پہلے ہی ڈیٹنگ کر رہے ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close