حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی نے اداکاری نہ کرنے کی حیران کن وجہ بتا دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے ڈراموں میں اداکاری نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی ڈرمیٹالوجی کے شعبے میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہیں۔وہ جب کچھ ٹی وی شوز میں نظر آئیں تو لوگوں نے ان کا موازنہ کترینہ کیف سے کرنا شروع کر دیا لیکن وہ خود کو اپنے میڈیکل کے شعبے تک ہی محدود رکھتی ہیں اور آج تک کبھی بھی اپنے بھائی کی طرح اداکاری کرتے نظر نہیں آئیں۔

اُنہوں نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔اُنہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ” جب میں نے اپنی میڈیکل کی ڈگری مکمل کرلی تو مجھے اداکاری کی بہت سی آفرز موصول ہوئیں۔”اُنہوں نے کہا کہ “میں اداکاری کرنے کے خلاف نہیں ہوں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ میں نے اگر اداکاری کی تو میں بہت بری اداکارہ ثابت ہوں گی اور مجھے یہ بات بھی سمجھ نہیں آئی کہ مجھے اداکاری کی آفرز کیوں موصول ہو رہی ہیں۔”ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے کہا کہ” میرا کبھی اداکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ہو سکتا ہے کہ کبھی حمزہ علی عباسی کی فلم میں کوئی خصوصی انٹری دیتے نظر آؤں لیکن میں ایک بہت ہی بورنگ انسان ہوں اور اداکاری کرنا میرے بس کی بات نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close