انیل کپور کی کنگنا رناوت سے شادی کی خواہش؟ مداح حیران رہ گئے

ممبئی (پی این آئی)نامور بھارتی اداکار انیل کپور نے ایک مرتبہ ایک ٹیلی ویژن شو ’کافی ود کرن‘ میں گفتگو کے دوران میزبان کے سوال کے بھنور میں پھنس کر کنگنا رناوت سے متعلق دلچسپ بات کہہ دی۔ہدایتکار کرن جوہر کا شو کافی ود کرن کا ساتواں سیزن جلد ریلیز کیا جانے والا ہے، تاہم اس دوران پرانے شوز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جن میں انیل کپور کی تیسرے سیزن کی ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی۔

ہنسی مذاق سے بھرپور اس شو کے دوران انہوں انیل کپور، سنجے دت اور کنگنا رناوت بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔اس دوران میزبان کرن جوہر نے دلچسپ سوال انیل کپور کے سامنے رکھا کہ کسی ایک عورت کا نام بتائیں جس کے لیے آپ اپنی اہلیہ کو چھوڑ دیں گے جس پر بنا وقت لیے انیل کپور نے اس مذاق کا جواب دیتے ہوئے کنگنا کی جانب اشارہ کیا اور انکا نام بھی لیا۔انیل کپور کے جواب پر کرن جوہر نے کنگنا رناوت سے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آپکو اب پریشان ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close