شاہ رخ خان حادثے کا شکار، سرجری کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی )بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو امریکا میں شوٹنگ کے دوران حادثہ پیش آیا جس کے بعد ان کی ناک کی سرجری کی گئی۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان امریکا کے شہر لاس اینجلس میں اپنے آنے والے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے اور ان کی ناک سے خون بہنے لگا تاہم اداکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ناک کی سرجری کی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے اداکار کی ٹیم کو بتایا ہے کہ پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے، خون روکنے کے لیے ناک کی ایک معمولی سرجری کی گئی ہے اور اب وہ بہتر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close