اداکارہ ثنا کی دوسری شادی سے متعلق وضاحت آگئی

لاہور (پی این آئی) اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ میں نے دوسری شادی نہیں کی ، بعض لوگوں نے لندن جانے کے بعد یہ افواہ پھیلا دی ہے میں دوسری شادی کر کے لندن چلی گئی ہوں جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ثناء نے کہا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ گرمیوں کی چھٹیاں منانے کے لئے لندن آئی ہوں ، سیر و تفریح کے ساتھ میں ایک شارٹ فلم بھی کر رہی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ بعض حاسدین نے میرے بارے میں یہ افواہیں اڑائی ہیں کہ میں نے دوسری شادی کر لی ہے جو کہ سراسر غلط ہے ،میں واضح کرنا چاہتی ہوں جب پہلے علیحدگی کا معاملہ ہوا تو میں نے اس کو بالکل بھی چھپایا نہیں تھا اور اگر میں شادی کروں گی تو اسے بھی ہرگز نہیں چھپائوں گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close