اداکارہ کبریٰ خان کو تین سال تک ہراساں کیے جانے کا انکشاف

کراچی (پی این آئی) اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک شخص شادی کیلئے انہیں 3 سال تنگ کرتا رہا اور اس عمل میں اس کے رشتے دار بھی شامل تھے تاہم انہوں نے پریشانی سے چھٹکارا پانے کیلئے نمبر بدل لیا۔

پاکستانی ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے ایک پروگرام میں میزبان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نے واٹس ایپ پر پیغامات کے ذریعے آگاہ کیا کہ وہ اداکارہ کو بہت پسند کرتا ہے اور شادی کیلئے رشتہ بھیجنا چاہتا ہے تاہم مسلسل میسجز سے تنگ آ کر اسے بلاک کر دیا۔اداکارہ نے بتایا کہ کچھ عرصے بعد اس شخص نے نیا نمبر لیا اور پھر مجھے میسجز کئے، پھر یہ معاملہ چلا تو اس شخص تک محدود نہیں رہا بلکہ اس کے ماموں، چچا ، بہن ، بھائی حتی کہ والدہ بھی میسجز کرتی رہیں تاہم تنگ آ کر انہیں اپنا نمبر ہی تبدیل کرنا پڑ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close