کراچی (پی این آئی) ماضی کی مقبول اداکارہ غزل صدیق نے اپنی شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔غزل صدیق نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی وجہ شہرت اور شادی سے متعلق بتایا۔ماضی کے مقبول اداکارہ نے بتایا کہ میری نند پی ٹی وی میں کام کرتی تھی اس سے میری دوستی تھی اس کے گھر پر میرا آنا جانا تھا اسی دوران میری ان (شوہر) سے گھر میں ملاقات ہوئی اور مجھے وہ بہت مختلف نظر آئے اور ان کی شخصیت نے مجھے بہت متاثر کیا۔
غزل صدیق نے بتایا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ میرے شوہر نے میرا کوئی ڈرامہ ہی نہیں دیکھا کیونکہ ایک نظریاتی شخص ہیں اور ملاقات سے قبل ہی امریکا سے پی ایچ ڈی کرکے وطن لوٹے تھے، ہماری بات چیت آگے بڑھی اور شادی ہوگئی۔میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں غزل صدیق نے کہا کہ آپ میری شادی کو ارینج اور لو میرج دونوں ہی کہہ سکتے ہیں۔یاد رہے کہ غزل صدیق نے نوے کی دہائی میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اردو ڈراموں سے قبل سندھی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ’ماروی‘ ڈراما پہلے ’عمر ماروی‘ کے نام سے سندھی میں بن چکا تھا، جس میں ’ماروی‘ کا کردار سکینہ سموں نے ادا کیا تھا مگر اردو ڈرامے کا مرکزی کردار انہیں دیا گیا، انہوں نے بتایا کہ کسی سندھی اور اردو ڈراموں نے اتنی شہرت نہیں دی، جتنی انہیں ’ماروی‘ نے دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں