جاوید شیخ کا شو کے دوران اسکالر سے حرام کے پیسوں سے کیے گئے حج سے متعلق سوال

کراچی (پی این آئی ) سینیئر اداکار جاوید شیخ نے ایک شو کے دوران اسکالر سے حرام کے پیسوں سے کیے گئے حج سے متعلق سوال کیا جس پر اسکالر کا جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ حال ہی میں جاوید شیخ دیگر شوبز شخصیات اور اسکالر کے ہمراہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو کے مہمان بنے، اس دوران اداکار نے اسکالر سے حرام کے پیسوں سے حج کا سوال کیا۔

دوران شو جاوید شیخ نے سوال کیا کہ ہر مسلمان حج کا شوق رکھتا ہے لیکن اس کیلئے بہت سے لوگ حرام کے پیسوں سے بھی حج عمرے پر چلے جاتے ہیں، حقوق العباد کا خیال رکھے بنا لوگ یہ کہنے لگتے ہیں کہ میں حاجی ہوں تو آپ بتائیے حج سے قبل وہ کون سے کام ہیں جس کے ذریعے ہم خود کو حج کیلئے تیار کرسکتے ہیں؟ سوال پر شو میں شریک اسکالر نے بتایاکہ سرکار دو عالم ﷺ نے حج کا جو ثواب بیان فرمایا ہےاس کے مطابق حج انسان کے گناہوں کو ایسے مٹادیتا ہے جیسے اس دن وہ پیدا ہوا ہو اور حضور پاک ﷺ نے بیان فرمایا کہ حج مقبول کی جزا جنت کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ انسان اللہ رب العزت کی بارگاہ میں پیش ہونے کیلئے حرام پیسے کیسے ادا کرسکتاہے؟ کوئی بھی انسان گناہ کے پیسوں سے کیسے بخشش کی طلب کرسکتا ہے؟ لہٰذا حج کی رقم حلال کی ہونی چاہیے : اسکالراسکالر کا مزید کہنا تھا کہ حج کیلئےتیاری بہت ضروری ہے، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ بیگ اٹھایا اور اللہ کی بارگاہ میں پیش ہونے چلےگئے، حج انسان کے سارے گناہوں کی معافی کا مقام ہے، اس کیلئے خود کو ذہنی طور پر تیار کریں اور دوران حج اور حج کے بعد بھی لازمی طور پر نماز کی پابندیہونی چاہیے اس کے ساتھ ہی حج کے ارکان کو سیکھ کر جانا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close