ٹک ٹاکر گرل عائشہ اپنی موت کی افواہوں پر پھٹ پڑی

کراچی(پی این آئی)انٹرنیٹ سنسیشن، معروف ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو نے اپنی موت سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی سٹوری پر اپنے مرنے کی افواہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “یہ پوسٹ اُن کے ایک دوست نے اُنہیں بھیجی ہے۔”

ماڈل و ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنی دوسری انسٹا گرام سٹوری میں لکھا ہے کہ “اس خبر میں کہا گیا ہے کہ میری موت واقع ہو گئی ہے، خدارا آپ کو اندازہ نہیں ہے اس خبر سے کسی کی زندگی پر کتنا گہرا اثر ہو سکتا ہے, میں کسی قسم کی کوئی سنسنی نہیں پھیلانا چاہتی، آپ سب کیوں میری زندگی مشکل کرنے کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں؟جھوٹی خبر پھیلانے والے میرا صحیح نام تک نہیں جانتے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بنگلے میں ہونے والی ڈانس پارٹی کے دوران مبینہ طور پر نشے کی زیادتی کے باعث ایک خاتون ہلاک ہو گئی تھیں۔بعد ازاں پارٹی میں موجود 1 خاتون اور مرد خاتون کی لاش جناح ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔نشے کی زیادتی کے سبب انتقال کر جانے والی ٹک ٹاکر خاتون سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ یہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ “میرا دل یہ پکارے آ جا” گانے پر ڈانس سے وائرل ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close