معروف بھارتی یوٹیوبر ٹریفک حادثے میں ہلاک

ممبئی (پی این آئی)بھارت کے نوجوان معروف سوشل میڈیا اسٹار اور کامیڈین دیو راج پٹیل ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیو راج پٹیل ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوئے۔مقامی پولیس کے مطابق دیو راج پٹیل اپنے دوست کے ساتھ بائیک پر سفر کر رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر ماری، حادثے میں دیو راج پٹیل موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ان کے دوست کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئیں۔

دیو راج پٹیل کے یوٹیوب پر 4 لاکھ سبسکرائبر تھے جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 57 ہزار تھی۔دیو راج اپنے جملے ‘دل سے برا لگتا ہے بھائی’ کی وجہ سے ہر خاص و عام میں مقبول تھے اور بہت سی سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ریاست چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھپیش بھاگل نے دیو راج پٹیل کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور دیو راج پٹیل کی اپنے ساتھ بنائی گئی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close