دوسری شادی کے مشورے پر فیروز خان نے مداح کو کیا کہا؟

کراچی (پی این آئی) علیزے سلطان سے علیٰحدگی کے بعد اداکار فیروز خان کو ان کے مداح نے دوسرے شادی کا مشورہ دیا ہے جس پر اداکار کا جواب بھی آگیا۔تفصیلات کے مطابق فیروز خان کی شادی 2018 میں علیزے سلطان سے ہوئی تھی ، ان کے 2بچے تھے تاہم 2022 میں علیحدگی ہوگئی، آج تک فیروز خان نے دوبارہ گھر بسانے کے بارے میں بات نہیں کی، البتہ اب ان کی ایک پوسٹ پر مداح نے ان کو دوسری شادی کا مشورہ دے ڈالا۔

مداح نے کہا ‘کیا آپ اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں؟ آپ کو کسی اور خاتون سے شادی کرلینی چاہیے، میں 24 برس کا ہوں اور میری 2 بیویاں ہیں۔صارف کے اس مشورے پر فیروز خان بھی چپ نہ رہ سکے اور لکھا کہ ‘آپ نے صرف وہی کیا جو آپ کو بتایا گیا تھا، بہت اعلیٰ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close