سلمان خان کو محبت میں دھوکے ملے لیکن اب انہیں کس کی ضرورت ہے؟ ماہر علم نجوم نے بتا دیا

ممبئی (پی این آئی) ماہر علم نجوم اور سٹریمنگ پلیٹ فارم پر بگ باس 2 شو کی امیدوار ببیکا دھوروی نے ساتھی امیدوار کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کو محبت میں دھوکے ملے ہیں، اب انہیں ایک گھریلو خاتون کی ضرورت ہے۔ ببیکا سے منیشا نامی کنٹسٹنٹ نے جب سوال کیا کہ کیا کبھی سلمان خان کو محبت میں دھوکے ملے تو اس پر ببیکا کا کہنا تھا کہ ’انتہائی درد ناک‘۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنا سلمان خان خود کو سخت دل اور جذبات سے عاری دکھاتے ہیں اندر سے وہ اتنے ہی نرم دل ہیں اور ان کا پیار میں ڈوبنے والا دل ہے۔ ببیکا کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلمان خان کو اب حد سے زیادہ بلند نظر کے بجائے ایک گھریلو خاتون کی ضرورت ہے،سلمان کو ایسی خاتون کی ضرورت ہے جو ایک گھر بنانے والی ہو، جو والدین کی خدمت کرے، انہیں سمجھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close