حریم شاہ نے عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک جانے کا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ سے پہلے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کریں گی۔پریس کلب میں پریس کانفرنس کے د وران متنازع ٹک ٹاک سٹار نے کہا کہ پاکستان سے باہر بھی ہوں تو میڈیا میں ڈسکس ہو رہی ہوتی ہوں۔

مجھے معاشرے یا میڈیا یا کسی شخص کا ڈر نہیں بلکہ صرف فیملی کا ڈر ہوتا ہے۔اپنی سابق سہیلی صندل خٹک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صندل خٹک جیل میں رہ کر آئی اور اسے رہائی بھی ملی، صندل نے پریس کانفرنس کرکے گھٹیا کام کیا ہے۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ صندل خٹک ضمانت پر باہر آ کر شوخیاں مار رہی ہے، میری ذاتی چیزیں اسی نے باہر نکالی تھیں۔ٹک ٹاک سٹار نے سیاست دانوں کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو نہیں مانتی، کیس کرنا ہے تو شوق سے کریں، کسی کی کوئی چیز ہے کیس کرنا ہے تو کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو بنانے کے لیے کوئی قربانی نہیں دینی پڑتی۔چیئرمین تحریک انصاف کے حوالے سے حریم شاہ نے کہا کہ وہ عیدالاضحی سے قبل چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کرنے کیلئے جائیں گی۔

ٹک ٹاک سٹار نے مزید کہا کہ شیخ رشید کے ساتھ ان کی اچھی دوستی ہے جبکہ فیاض الحسن چوہان انہیں برا لگتا ہے۔حریم شاہ نے کہا کہ اس عید پر وہ بکرا ہی قربان کریں گی جبکہ انہوں نے ن لیگ کی سینئر نائب صدرمریم نواز کے قبول حج کیلئے دعا بھی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close