کراچی، مردہ حالت میں ہسپتال لائی جانیوالی لڑکی کی شناخت ہو گئی، ٹک ٹاکر نکلی

کراچی (پی این آئی )کراچی کے جناح ہسپتال میں مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی کی شناخت ہوگئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی خاتون ٹک ٹاکر تھی،گھر والوں سے رابطہ کر لیا گیا ہے جبکہ خاتون کا تعلق شیخوپورہ سے تھا۔پولیس کا کہنا تھاکہ گھر والوں کے پہنچنے پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق خاتون کی لاش دو ملزمان ہسپتال چھوڑ گئے تھے جن کی تلاش جاری ہے۔خیال رہے کہ جناح ہسپتال میں کار سوار افراد مبینہ طورپرلڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق اسپتال حکام نے بتایا کہ کار میں ایک مرد اور خاتون سوار تھے، کار سواروں نے لڑکی کی ابتدائی معلومات فراہم کیں اور پھر فرار ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو صبح ساڑھے سات بجےمردہ حالت میں ہسپتال لایاگیا، لڑکی کو ڈیفنس سے لایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close