صندل خٹک کا حریم شاہ سے متعلق حیران کن انکشاف

پشاور (پی این آئی)ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا ہے کہ حریم شاہ کی جانب سے مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ کے ساتھ دوستی بہت پہلے ختم ہوچکی ہے جب ہم دبئی سے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی جو ویڈیو لیک ہوئی اس کا الزام وہ مجھ پر لگارہی ہے، مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں اور اس حوالے سے عدالت میں کیس چل رہا ہے اور میڈیا پر الگ بات چل رہی ہے۔

صندل نے کہاکہ حریم شاہ کہہ رہی ہے صندل نے مجھ سے معافی مانگی ہے ایسا کچھ بھی نہیں، میں نے یا میرے گھر والوں میں سے کسی نے کوئی معافی نہیں مانگی۔انہوںنے کہاکہ مجھ سے جب تفتیش کی گئی تو کچھ نہیں ملا جس پر مجھے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دبئی میں بھی اس کے کئی مسائل بنے تھے، جب بھی یہ کسی کی ویڈیو لیک کرتی تھی تو میرا نام آتا تھا، ایف آئی اے نے میرا موبائل اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ٹک ٹاکر کا کہنا تھاکہ جیل میں حالات بہت اچھے تھے، مہندی لگائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close