شاہ رخ خان کی جانب سے ٹھکرائی گئی 9فلمیں جو بعد میں باکس آفس پر سپر پٹ ثابت ہوئیں

لاہور (پی این آئی)بالی ووڈ کی 9 فلمیں ایسی ہیں جو شاہ رخ خان نے مسترد کردی تھیں لیکن وہ باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان جنہوں نے حال ہی میں فلم پٹھان میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی سمیٹی ہے۔کنگ خان آج کل اپنی اگلی فلم جوان کی تیاری میں مصروف ہیں، جس کے 7 ستمبر کو ریلیز ہونے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ شاہ رخ خان فلم نگری کے ورسٹائل اداکار ہیں،

جو دلکش شخصیت کے ساتھ اداکاری میں بھی مہارت رکھتے ہیں، یہی چیز ہے جس نے لوگوں کو ا±ن کا گرویدہ بنا رکھا ہے۔انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران کئی فلم کیں جو سپر ہٹ ثابت ہوئیں لیکن بہت سی فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا جو بعد ازاں بلاک بسٹر ثابت ہوئیں۔آج ہم آپ کے سامنے ایسی ہی 9 فلموں کی فہرست پیش کررہے ہیں، جنہیں کرنے سے شاہ رخ خان نے انکار کیا، اس کا کردار دوسروں اداکاروں نے خوب نبھایا اور فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔1- لگان: فلم کے ڈائریکٹر اشوتوش گووارکر نے عامر خان سے پہلے فلم کے مین کردار بھوون کےلئے شاہ رخ خان سے بات کی تھی، اداکار فلم کی شوٹنگ کی تاریخ نہیں دے سکے، لگان نے بعدازاں کئی ایوارڈ اپنے نام کئے، یہی وہ فلم ہے جو اکیڈمی ایوارڈ کےلئے بھی نامزد کی گئی۔2- رنگ دے بسنتی: فلم کے مین رول دلجیت عرف ڈی جے کا کردار شاہ رخ خان کو آفر ہوا تھا، جو فلم میں عامر خان نے نبھایا، جسے انہوں نے نبھانے سے انکار کردیا لیکن بڑے پردے پر فلم کے سکرپٹ اور اداکاری کو خوب سراہا گیا۔3

– منا بھائی ایم بی بی ایس: شہرہ آفاق فلم میں مرکزی کردار منا پہلے شاہ رخ خان کو آفر ہوا، جو انہوں نے کئی وجوہات کے باعث منع کردیا، بعدازاں یہ کردار سنجے دت نے خوب نبھایا اور یہ فلم باکس آف پر ہٹ ثابت ہوئی۔4- جودھا اکبر: تاریخ پر مبنی فلم کے مرکزی کردار اکبر کےلئے شاہ رخ خان ہی پہلی ترجیح تھے، جو اداکار نے مسترد کردی، جسے بعد میں ہریتک روشن نے اتنے شاندار انداز سے ادا کیا کہ مداحوں نے اس کی خوب پذیرائی کی یوں فلم بڑے پردے پر کامیابی ٹھہری۔5- ایک تھا ٹائیگر: ایکشن اور تھرلر پر مبنی فلم پہلے کنگ خان کو ہی آفر ہوئی تھی لیکن شوٹنگ شیڈول اور کہانی میں رد و بدل کے معاملے پر اختلاف کے بعد انہوں نے فلم چھوڑ دی، اس فلم کو سلمان خان نے کیا اور اس نے باکس آفس پر بڑی کمائی کی۔6- ربورٹ: سائنس فکشن فلم رجنی کانت سے پہلے شاہ رخ خان کو آفر ہوئی تھی، جو بڑے پردے پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔7- کہونہ پیار ہے: رومینٹک ڈرامہ فلم کا مرکزی کردار روہت پہلے شاہ رخ خان کو ہی آفر ہوا تھا، مگر مختلف وجوہات کے باعث انہوں نے فلم کرنے سے انکار کیا تویہ ہریتک روشن کا ڈیبیو کردار بن گیا اور فلم باکس آفس پر توقعات سے بہت زیادہ کامیاب رہی۔8- تھری ایڈیٹ: مداحوں کو سوچنے پر مجبور کردینے والی فلم تھری ایڈیٹ کا رینچو کا کردار پہلے شاہ رخ کو ہی کرنے کےلئے کہا گیا تھا، جسے بعد میں عامر خان نے ادا کیا، فلم نے بالی ووڈ کے کئی ریکارڈ توڑے، جو بڑے پردے پر بے انتہا کامیاب رہی۔9- سلم ڈاگ ملینیر: فلم کے ڈائریکٹر نے شو کے میزبان کا کردار پہلے شاہ رخ خان کو ہی آفر کیا تھا، جسے انہوں نے مصروف شیڈول کے باعث کرنے سے انکار کیا، بعد میں اس کردار کےلئے انیل کپور کاسٹ کیے گئے، یہ فلم بھی باکس آفس پر کامیاب قرار پائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close