اسلام آباد(پی این آئی) معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔
صندل خٹک نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حریم میڈیا پر الگ ہی چیز بتا رہی ہے،عدالت میں چلنے والا کیس الگ ہے۔حریم شہا نے مجھ پر الزامات لگائے ہیں کہ میں نے ان کی نازیبا ویڈیو وائرل کی ہیں۔صندل خٹک نے کہا میں اس بات کو کلئیر کرنے آئی ہوں کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہوتا تو میں دو دن میں باہر نہ آتی۔عدالت نے مجھے میرٹ پر ضمانت دی ہے۔صندل خٹک نے سیاسی رہنماؤں سے متعلق سوال پر کہا کہ اُس کا سیاست یا کسی سیاسی رہنما سے کوئی تعلق نہیں۔صندل خٹک نے یہ بھی کہا کہ حریم شاہ اور میری سوچ الگ تھی،دونوں کام بھی الگ کرتے تھے۔
جب بھی کوئی خبر حریم شاہ سے سے متعلق آتی تھی تو میرا نام بھی ساتھ آتا تھا اسی لیے میں نے حریم شاہ سے دوستی چھوڑ دی۔خیال رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں حریم شاہ لیک ویڈیوز کیس کی سماعت ہوئی۔ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ملزمہ کی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صندل خٹک کو کوئی نوٹس نہیں ملا تھا لیکن مقدمہ درج کرلیاگیا،حریم شاہ کی صندل خٹک کیخلاف ایف آئی اے لاہور اور پشاور میں درخواست خارج ہوئی۔ وکیل نے کہاکہ صندل خٹک نے لائیو اسٹریمنگ شئیر کی،ریکارڈنگ نہیں کی،صندل خٹک کے موبائل سے کوئی ثبوت نہیں ملااور ٹک ٹاک کے قوانین کے مطابق نازیبا ویڈیوز اپلوڈ نہیں کی جاسکتیں۔
وکیل نے موقف اختیار کیاکہ حریم شاہ کی جب ویڈیوز بنائی گئیں تو تب وہ ہنس رہی تھیں،ان کی ویڈیوز ان کی رضامندی سے بنائی گئیں،صندل خٹک سے دوران تفتیش کچھ برآمد نہیں ہوا،تفتیش میں درکار بھی نہیں۔ وکیل نے دلائل دئیے کہ صندل خٹک نے موبائل دے دیا لیکن حریم شاہ کا موبائل نہیں لیاگیا۔بعدازاں عدالت نے ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد صندل خٹک کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں