ٹرولنگ کو کیسے برداشت کرتی ہیں؟ علیزے شاہ نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

کراچی(پی این آئی) ٹی وی اداکارہ علیزے شاہ آئے روز نئے تنازعے میں گھری ہوتی ہیں اور انٹرنیٹ صارفین کی طرف سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہوتا ہے۔ تاہم آج تک اداکارہ اس تنقید کے جواب میں خاموش رہیں۔ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں بالآخر انہوں نے اس کڑی تنقید سے نمٹنے کے حوالے سے کچھ لب کشائی کی ہے۔

پوڈکاسٹ میں دوران انٹرویو میزبان نادر علی نے علیزے شاہ سے پوچھا کہ آپ اس طرح کی خوفناک ٹرولنگ کو کیسے برداشت کرتی ہیں؟ اس پر علیزے شاہ نے کہا کہ ”ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ منفیت کا یکسر خاتمہ ہو جائے، جس کے اظہار کی لوگوں میں بہت صلاحیت ہے۔ میں صرف اتنا کرتی ہوں کہ اس منفی فیڈ بیک کو یکسر نظرانداز کر دیتی ہوں۔ “اداکارہ کا کہنا تھا کہ ”میں اچھی طرح جانتی ہوں کہ جب کوئی شخص ایسی کامیابیاں سمیٹتا ہے، دوسرے جن کی صلاحیت نہیں رکھتے، تو ان میں حسد کے جذبات پیدا ہوتے ہیں اور وہ ایسی گھٹیا حرکتیں کرتے ہیں۔“ واضح رہے کہ علیزے شاہ کو سب سے زیادہ بار بار پلاسٹک سرجری کرانے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ وہ اب تک اتنی بار سرجری کرا چکی ہیں کہ ان کے چہرے کے خدوخال یکسر بدل چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close