ریحام خان کا شوبز شخصیات کیخلاف قا بل اعتراض تبصرہ ، اداکارہ عروہ حسین ریحام خان پر برس پڑیں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے ریحام خان سے شوبز شخصیات کے خلاف قابلِ اعتراض تبصرہ کرنے پر معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ ریحام خان نے گزشتہ دنوں ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان کی اہمیت نہ سمجھنے والوں اور سیاست پر بغیر سمجھ بوجھ کے تبصرہ کرنے والوں پر تنقید کی تھی۔ ریحام نے لکھا کہ ‘پاکستان صرف عروسی ملبوسات خریدنے یا لان کی نئی کلیکشن کی شاپنگ کرنے کی جگہ نہیں ہونا چاہیے،

آئیں اور اس ملک میں رہیں، مقامی کمیونٹی میں سرمایہ کاری کریں، بیرون ملک رہنے والے وہ پاکستانی جو اپنی ملازمتیں نہیں چھوڑنا چاہتے لیکن پاکستانی سیاست میں اپنی رائے دینے کے لیے ماہر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، انہیں اصل حقائق جاننے کی ضرورت ہے‘۔ ریحام خان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا ‘شوبز شخصیات اسکرین پر اچھی دکھائی دیتی ہیں لیکن وہ سیاست پر رائے رکھنے کی ماہر نہیں کیونکہ انہوں نے کبھی عام انسان کی طرح زندگی نہیں گزاری’۔۔

اب عروہ حسین نے ریحام کے اس تبصرے پر سخت تنقید کی اور انسٹاگرام پر طویل اسٹوری پوسٹ کی۔ انہوں نے ریحام کو مینشن کرتے ہوئے لکھا ‘میں نے آپ کا یہ بیان دیکھا اور خود کو اس کا ردعمل دینے سے روک نہیں سکی، آپ کے سرمایہ کاری کرنے سے متعلق بیان سے اتفاق کرتی ہوں لیکن جہاں تک شوبز شخصیات کے خلاف تضحیک آمیز تبصرے کی بات ہے تو میں اس سے اتفاق نہیں کرتی’۔ اداکارہ نے لکھا ’آپ کی معلومات میں اضافہ کرنے کے لیے میں بتانا چاہوں گی کہ مجھ سمیت ہم میں سے سلیبریٹیز نے اپنے دم پر محنت کی اور کامیابی حاصل کی، آرٹ انڈسٹری کو پہچان دلوانے کے لیے ہم آج بھی محنت کر رہے ہیں،

یہی انڈسٹری ہمارے ملک کی نمائندگی کرتی ہے اور پوری دنیا میں عزت اور محبت حاصل کر رہی ہے‘۔ عروہ نے جتانے والے انداز میں کہا کہ ‘شوبز شخصیات کے خلاف آپ کا تعصب معنی نہیں رکھتا، جہاں تک مجھے یاد ہے کیا آپ نے بھی چائلڈ اسٹار اداکارہ کے طور پر پی ٹی وی سے اپنے کیرئیر کا آغاز نہیں کیا تھا؟ اور میں یقینی طور پر یہ نہیں سمجھتی کہ اس سے آپ صرف اسکرین کی حد تک محدود رہ سکتی ہیں اور نہ ہی ایسا کرنے سے آپ پاکستانی سیاست پر رائے رکھنے کے لیے کسی پاکستانی شہری سے کم ہیں’۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘میں دیگر وجوہات بھی دے سکتی ہوں کہ کیوں آپ سیاست پر رائے رکھنے میں ماہر نہیں ہیں لیکن یہ ایک کمزور انسان کی نشانی ہوگی’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ میرا مشورہ ہے کہ قابل احترام اور مشہور افراد کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے سے پہلے اپنے نقطہ نظر پر توجہ دیں، معافی مانگنے میں شرم محسوس نہ کریں، جیسا کہ ہم ’مشہور شخصیات‘، محنتی ہونے کے علاوہ رحم دل اور پرامن بھی ہوتے ہیں‘۔ واضح رہے کہ ریحام خان ماضی میں بھی شوبز شخصیات کو ان کے بیانات کے باعث اکثر تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close