سلمان خان سے ملاقات کی خواہش اداکارہ ہیما شرما کو مہنگی پڑی، سیٹ سے اٹھا کر باہر پھینکنے کا دعویٰ

ممبئی(پی این آئی) ’دبنگ تھری‘ کی اداکارہ ہیما شرما نے فلم کے ہیرو سپرسٹار سلمان خان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کر دیئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ 2019ءمیں پیش آیا جسے بیان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہیما شرما جذباتی ہو گئیں اور کہا کہ اس واقعے کے بعد وہ کبھی سلمان خان سے ملنے کی خواہش نہیں کریں گی۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ انہیں سلمان خان سے ملنے کی بہت خواہش تھی اور وہ پچاس لوگوں سے بات کرکے بالآخر ان سے ملنے پہنچیں تو ان کی سیٹ پر تذلیل کی گئی اور انہیں کتے کی طرح باہر پھینک دیا گیا۔ ویڈیو میں ہیما شرما سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ”ارے آپ سپرسٹار ہو سلمان خان، تبھی تو آپ کے ساتھ لوگ تصویر بنانا چاہتے ہیں اور یہ کہنا کہ لڑکی کی عزت کرو۔ یہ کرو ، وہ کرو۔ آپ جیسا رویہ رکھتے ہیں اسی سے پتا لگ جاتا ہے کہ آپ لڑکی کی کیا عزت کر رہے ہو۔“اداکارہ نے کہا کہ ”آج مجھے تین سال ہو گئے ہیں۔ 2019ءمیں میری بے عزتی کی گئی تھی اور اس دن کے بعد آج تک میں نے کبھی سوچا بھی نہیں کہ مجھے سلمان خان سے ملنا ہے۔میں صرف سلمان خان کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتی تھی تو میری تذلیل کی گئی۔اس واقعے کے بعد میں دس دن تک سو نہیں سکی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close