اداکارہ حمائمہ ملک نے پہلی مرتبہ اداکار عمران ہاشمی سے متعلق حیران کن انکشافات کر دیئے

اسلام آباد(پی این آئی)بالی وڈ فلم ’راجہ نٹور لال ‘میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہےکہ عمران ہاشمی ایک مذہبی شخص ہیں اور ہم دونوں ساتھ آیتیں پڑھا کرتے تھے۔ ایک ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران حمائمہ ملک نے عمران ہاشمی سے متعلق انکشاف کیا کہ عمران ہاشمی میرے بے حد اچھے دوست ہیں اور بہت اچھے انسان ہیں، ساتھ ہی وہ ایک اچھے اداکار بھی ہیں، وہ اپنے کام کی اور دوسروں کی عزت کرتے ہیں، عمران کا دل دوسروں کیلئے صاف ہے۔

حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ جتنا پاکستانی عوام نے عمران ہاشمی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے عمران ہاشمی کے سارے گناہ دھودیے ہیں، میں سوشل میڈیا پر عمرہ کی پوسٹ لگاؤں یا کہیں لنچ ڈنر کی تصویر پوسٹ کروں مجھے کمنٹ میں کہا جاتا ہے کہ ’تمہیں عمران ہاشمی نہیں یاد آرہا؟ ، عمران ہاشمی نے کھانا کھالیا؟۔ حمائمہ ملک نے مشورہ دیتے ہوئے کہ ہمیں چاہیے کہ ایک دوسرے پر تنقید کرنے کے بجائے آگے بڑھ جائیں اور اچھی باتیں کریں۔ میزبان کے عمران ہاشمی کے لاہور میں داتا دربار پر حاضری سے متعلق سوال پر حمائمہ نے بتایا عمران کو ساری قرآنی آیتیں آتی ہیں ہم دونوں ساتھ آیتیں پڑھا کرتے تھے وہ مذہبی اور باعمل مسلمان (practicing muslim)ہے۔ اس سے قبل دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ‘راجہ نٹور لال’ میں کام کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں، اس فلم میں ایسا کوئی رومانوی سین نہیں تھا جس پر میں شرمندہ ہوں، میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا میں اس پر بھی شرمندہ نہیں ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close