بالی وڈ کی پانچ امیرترین اداکاراؤں کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (پی این آئی )بالی ووڈ کی پانچ امیر ترین اداکارائوں نام سامنے آگئے ہیں۔ یہ کونسی پانچ اداکارائیں چلیے آپ کو بتاتے ہیں ۔ ان میں پہلے نمبر پر ایشوریہ رائے ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 824کروڑ بھارتی روپے ہے اگرچہ وہ شوبز سے دور ہیں لیکن ان کی نیٹ ورتھ پر فرق نہیں پڑا۔ دوسرے نمبر پر پریانکا چوپڑا ہیں جن کی اثاثوں کی مالیت 577کروڑ روپے ہے ، انہوں نے امریکی گلوکار کنک جوناس ساے شادی تھی اور اب وہ ہالی ووڈ میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گار رہی ہیں ۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر دپیکا پڈو کون ہیں جو اس وقت انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ سمجھی جاتی ہیں ان کے اثاثوں کی مالیت 330کروڑ روپے ہے ، انہوں نے رنویر سنگھ سے 2018میں شادی کی تھی ۔ چوتھے نمبر پر بھارتی سابقہ سپر سٹار مادھوری ڈکشٹ ہیں جن کے کام کے لوگ آج بھی دیوانے ہیں ان کے اثاثوں کی مالیت 280کروڑ روپے ہے ہیں ۔ فہرست میں پانچویں نمبر پر کترینہ کیف ہیں انہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا ہے ان کے اثاثوں کی کل مالیت 164کروڑ روپے ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close