میں ہر روز مرنے کی دعا کرتی ہوں، اداکارہ صحیفہ جبار شدید ذہنی تنائو کا شکار ہو گئیں، مداحوں سے دعائوں کی اپیل

کراچی(پی این آئی)پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے خود کے ساتھ پیش آنے والے پریشان کن ذہنی مسائل سے متعلق انکشاف کیا ہے۔تٖفصیلا ت کے مطابق اداکارہ صحیفہ جبار نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی پریشان کُن سوچیں، ذہنی دباؤ، مرنے کی تمنا کرنے اور اس کڑے وقت میں شوہر کی جانب سے بھرپور ساتھ دیئے جانے سے متعلق بات کی ہے۔

صحیفہ جبار خٹک کا اپنی انسٹا سٹوریز میں بتانا ہے کہ” وہ گزشتہ 60 دنوں سے پرسکون نیند نہیں سو پائیں، وہ بہت مایوس اور اداس ہیں اور وہ گزشتہ 2ماہ سے ہر روز اپنی موت کی تمنا کر رہی ہیں۔”صحیفہ جبار نے مداحوں سے اپنی صحت یابی کی دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “اُنہیں اپنی موجودہ حالت کو سمجھنے اور اسے قبول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، وہ بہت ہی غمگین، مسائل سے دوچار، بے سکون اور مایوس ہیں، اُنہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ان کے ساتھ کیا اور کیوں ہو رہا ہے، وہ سو نہیں پا رہی ہیں، ان کا وزن 12 کلو تک کم ہو گیا ہے اور اِن کے اہل خانہ اِنہیں پریشان دیکھ کر غمگین اور پریشان رہتے ہیں۔”صحیفہ جبار خٹک کا کہنا ہے کہ”دراصل ان کی اپنی ہی ذات سے لڑائی ہے، وہ اپنی وجہ سے ہی تکلیف کا شکار ہیں اور انہیں اس تکلیف سے اور کوئی نہیں نکال سکتا، اِنہیں خود ہی اپنا درد برداشت کرنا ہے اور اس صورتحال سے باہر نکلنا ہے۔صحیفہ جبار کا اس صورتحال سے جلد نکلنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ “لوگ سمجھتے ہیں کہ میرے پاس عیاشی کی ہر چیز موجود ہے، میں ایسے افراد کو بتانا چاہتی ہیں کہ دولت اور عیاشی کی ہر چیز آپ کو سکون نہیں دلا سکتی، میں یہ انسٹاگرام اسٹوریز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے ایک پرتعیش ہوٹل کے آرام دہ بستر پر لیٹ کر لکھ رہی ہوں لیکن میں بے سکون ہوں،میں تکلیف میں ہوں۔ماڈل صحیفہ نے اپنی انسٹاسٹوریز کے آخر میں مداحوں سے اپنی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ “میرے گھر والے میری اس حالت سے پریشان ہیں، مگر اُنہیں یقین ہے کہ میں اس صورتحال سے ضرور نکلوں گی اور صحت یاب ہو جاؤں گی۔صحیفہ جبار خٹک نے اِن سٹوریز میں اپنے شوہر کی تعریف اور ہر اچھے برے وقت میں ساتھ دینے پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں