نوجوان اداکارہ علیزے شاہ سرجری کے بعد اب کیسی لگتی ہیں؟

کراچی (پی این آئی)پاکستانی خوبرو اداکارہ نازش علی نے کہا ہے کہ”علیزے شاہ سرجری سے قبل بہت پیاری بالکل گڑیا جیسی تھیں مگر اب پختہ عمرعورت جیسی لگتی ہیں۔”تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اداکارہ نازش علی نے مشہور میڈیا پرسنیلٹی، نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔اس دوران نادر علی نے اداکارہ سے پوچھا کہ” کیا انہوں نے کبھی کوئی کاسمیٹک سرجری کروائی ہے ؟

جس پر نازش علی نے اپنی خوبصورتی کی تعریف خود کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی ناک، بھنویں، ہونٹ سب ہی کچھ بہت پیارا ہے، وہ کبھی کبھار خود حیران ہوتی ہیں کہ وہ اتنی پیاری کیوں ہیں۔” اداکارہ کا کہنا تھا کہ “کبھی کوئی سرجری نہیں کروائی بس تھوڑا بہت جِلد صاف شفاف رکھنے کے لیے خود ہی سے دیکھ بھال کرتی رہتی ہوں اور اپنے خوبصورتی کے راز اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کرتی ہوں۔”اداکارہ علیزے شاہ کی سرجری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نازش نے کہا کہ “سرجری کے بعد علیزے شاہ کی معصومیت ختم ہو گئی ہے، علیزے نے پکی عمر میں ابھی جانا تھا مگر وہ ابھی سے ہی بہت مختلف اور پختہ نظر آنے لگی ہیں۔”نازش جہانگیر کا مزید کہنا تھا کہ “شہرت سنبھالنا آسان نہیں ہوتا، شہرت مل جاتی ہے مگر شہرت سنبھال کر رکھنا مشکل ہے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close