صندل خٹک کی گرفتاری پر حریم شاہ رو پڑیں

اسلام آباد(پی این آئی)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں ٹک ٹاکر ملزمہ صندل خٹک کو ایف ائی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس کی سماعت کی، اس دوران مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔اس دوران ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی لیک شدہ وڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں۔

سماعت کے دوران اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ملزمہ صندل خٹک کا عدالت میں اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئی ہیں، مجھے یہ ایک سال سے تنگ کر رہی ہے، حریم شاہ مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہے۔ملزمہ صندل خٹک کا عدالت میں کہنا تھا کہ میں نے حریم شاہ کی ویڈیو بنائی نہ لیک کیں۔

دورانِ سماعت پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر کشمیر کی آزادی کے لیے ویڈیوز نہیں ڈالی جاتیں، ٹک ٹاکر جو ویڈیوز بناتےہیں، سب کو معلوم ہے۔اس موقع پر حریم شاہ بھی وہیں موجود تھیں ،ان کی گفتگو کی دو مختلف شارٹ ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئے ہیں ،ایک ویڈیو میں حریم شاہ کوریڈور میں چلتی ہوئی آرہی ہیں اور آیت پڑھ کر سنا رہی ہیں ، جب وہ آیت مکمل کرتی ہیں تو صحافی سوال کرتاہے کہ آپ اتنی قریبی دوست تھیں، آج وہ گرفتار ہو گئیں تو آپ کے کیا جذبات ہیں ؟ حریم شاہ نے صحافی کا سوال سن کر جواب دینے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں اور رو پڑیں ۔ ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close