اداکارہ مہوش حیات نے مداحوں کو سرپرائز دینے کا اعلان کر دیا

کراچی(پی این آئی) پاکستانی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے انٹرویو میں کہنا ہے کہ” وہ اپنے مداحوں کو عید کے بعد بڑا سرپرائز دیں گی۔”تفصیلات کے مطابق عید الضحی کے موقع پر مہوش حیات اور وہاج علی کی نئی آنے والی “123واں” فلم , ” تیری میری کہانی” میں اداکاری کے جوہر دیکھاتے نظر آئیں گی اس فلم کو خلیل الرحمان قمر نے تحریر کیا۔ پاکستان کو سب سے زیادہ کامیاب ترین فلمز دینے والی اداکارہ مہوش حیات بڑی عید کے موقع پر بھی سینما گھروں میں دکھائی دیں گی اپنی نئی آنے والی فلم “123 واں”میں۔ ندیم بیگ کی ہدایت کردہ اس فلم میں مہوش پاکستان کے اس وقت کے سب سے زیادہ ٹرینڈنگ کیے جانے والے اداکار وہاج علی کے ساتھ اسکرین شیئر کر رہی ہیں۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مہوش حیات نے بتایا کہ” وہاج علی کے ساتھ انہوں نے پہلی مرتبہ کام کیا، ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ تازگی سے بھرپور تھا،وہاج بہت میچیور اداکار ہیں، جو کہانی میں اپنے کردار کے ساتھ بے حد انصاف کرتے ہیں سکرپٹ پر مکمل طور پر عبور رکھتے ہیں۔”مہوش نے 123 واں فلم میں اپنی لک کے حوالے سے بتایا کہ”انہوں نے پہلی مرتبہ اس فلم میں نبھائے جانے والے کردار کے لیے ساڑھی زیب تن کی،وہ اس فلم کے لیے پر امید ہیں کہ ان کے مداحوں کو فلم میں ان کا کردار اور لک دونوں ہی پسند آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے ڈائیلاگز خلیل الرحمان قمر نے لکھے جو کہ ہر لحاظ سے خوبصورت ہیں”۔مہوش کا کہنا ہے کہ”وہ اسی لیے کم پراجیکٹس میں نظر آتی ہیں کیونکہ وہ اپنے مداحوں کو بہترین کونٹینٹ میں دکھائی دینے کی خواہش رکھتی ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ سال میں ایک یا دو کوئی بھی اچھے پراجیکٹ دے سکوں تاکہ ان کے مداح ان کی اداکاری سے محظوظ ہو سکیں تاہم 123 واں ان ہی میں سے ایک ہے۔” اداکارہ کا کہنا تھا کہ “اپنے مداحوں کے لیے وہ اس وقت ڈراموں کے پڑھ رہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے اشارہ دیا کہ اگلے برس کو ٹی وی سکرین پر ٹی وی ڈرامہ کرتیں دکھائی دیں گی۔”مہوش کا کہنا تھا کہ وہ عید کے بعد اپنے مداحوں کو ایک بڑا سرپرائز دیے گی۔یاد رہے کہ مہوش نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے آخری مرتبہ اپنی فلم”لندن نہیں جاونگا “کو ٹی وی پر دیکھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close