حریم شاہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

پشاور(پی این آئی)پشاور کی عدالت نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی۔حریم شاہ کے خلاف ان کی سابق دوست صندل خٹک نے درخواست دی تھی کہ وہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کر رہی ہیں۔

سندل خٹک کا اپنی درخواست میں کہنا تھا حریم شاہ انہیں سنگین دھمکیاں بھی دے رہی ہیں، ایف آئی اے درخواست کےباوجود کارروائی نہیں کر رہی۔ پشاور کی سیشن کورٹ نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں ایف آئی اے کو قابل ادراک جرم کی شکایت موصول ہوئی تو قانونی کارروائی کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close